: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض،20 مئی (ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کے سب سے اعلٰی شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ریاض حکام کے مطابق باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور دنیا میں امن و استحکام کی کوششوں کے اعتراف میں ٹرمپ کو شاہ عبدالعزیز میڈل دیا گیا۔ ٹرمپ کو سعودی
عرب اور امریکا کے تاریخی اور قریب تعلقات کی وجہ سے بھی اس ایوارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ دوسری جانب ان دونوں ممالک کے مابین چھ ارب ڈالر کا ایک عسکری معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت ڈیڑھ سو بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کو جوڑنے کا کام سعودی عرب میں کیا جائے گا۔ ٹرمپ آج ہی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔